
صوبۂ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔
لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یک جہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضہ کر رہی ہے، جبکہ اپوزیشن قومی یک جہتی کے منافی ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیرِ اعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔
Comments are closed.