تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینی پڑے گی ورنہ منہ کی کھانا پڑے گی۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جلد ہی اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک بھی اتر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے چہرے اترے ہوئے ہیں، جلد ہی ان کی عدم اعتماد کی تحریک بھی اتر جائے گی۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ان کو معلوم نہیں ان کا مقابلہ روایتی وزیراعظم سے نہیں عمران خان سے ہے۔
Comments are closed.