پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے آئین و قانون کے تحت اپنی عددی اکثریت ثابت کی،ڈپٹی اسپیکر نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اجلاس ملتوی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں لفٹ، بجلی اور پانی بند کرکے پرویز الٰہی نے اپنی روایت سے روگردانی کی ہے۔
حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والے علیم خان نے کہا کہ پرویز الٰہی ہمارے بزرگ ہیں، مگر اقتدار کا نشہ انسان سے غلط کام کروا دیتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی کرنا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔
Comments are closed.