قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن کے سینیٹرز کا اجلاس ہوا، جہاں سینیٹرز نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کرواکر کوئی خاص فائدہ نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک نے تند و تیز جملے کہے، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے 57 سینیٹرز ہیں تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے۔
ذرائع کے مطابق مصدق ملک نے کہا کہ اگر دلاور خان گروپ اپوزیشن کے ساتھ نہیں تو اس کو باہر نکالیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں نکلنے والے کیمروں کی تحقیقات آگے کیوں بڑھیں، چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔
اپوزیشن سینیٹرز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی حکمت عملی کو روک کر ان کا مقابلہ کیا جائے۔
Comments are closed.