سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط تحریر کیا ہے۔
کراچی سے جاری خط کے متن کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لئے خواتین ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خرم شیر زمان کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے خواتین اراکین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
خط کے متن کے مطابق سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے خواتین ارکان کے جبری دستخط لینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ساتھ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بند کیا جائے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی پولیس کے رویے اور غیر آئینی چھاپوں کا ازخود نوٹس لیں۔
Comments are closed.