بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے، اس موقع پر قومی اسمبلی کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

’’1 لاکھ PTI ورکرز لانے کا اعلان اٹارنی جنرل کی گارنٹی کیخلاف ہے‘‘

خط میں ووٹنگ والے دن 1 لاکھ پی ٹی آئی ورکرز لانے کے وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کا لوگوں کو لانے کا اعلان سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی گارنٹی کے خلاف ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک انصاف کے بغیر 5 سالہ قومی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔

شہباز شریف کا خط میں کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے آئی جی پولیس کی موجودگی میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس حوالے سے گارنٹی دی تھی۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو پھر ہمارے کارکن بھی آ سکتے ہیں۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ اس صورتِ حال سے اگر خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمے داری سیکریٹری داخلہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ پر ہو گی۔

اپوزیشن لیڈر کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے غیر قانونی احکامات مانے تو اسے آئین و قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے خط میں اپیل کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس آئین و قانون کے مطابق فرائض سر انجام دیں۔

خط میں شہباز شریف نے نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب والے دن بھی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اس خط کی کاپی کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اور آئی جی کو بھی ارسال کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.