رکن قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما سائرہ بانو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض تو کیا، وزیراعظم شہباز شریف بھی اب تک نگراں وزیراعظم کے نام سے بے خبر ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سائرہ بانو نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے بے خبر ہونے کا دعویٰ کیا۔
پروگرام میں شریک وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے سائرہ بانو کا دعویٰ مسترد کردیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے پاس نگراں وزیراعظم کیلئے کچھ نام ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں اپوزیشن اراکین سے مشاورت بھی کی ہے۔
Comments are closed.