بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن عدم اعتماد کی خواہش پوری کرلے، راجا بشارت

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش پوری کرلیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں راجا بشارت نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پالیسی سازی کر رہے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہاکہ طویل المدتی پالیسی سے ملک میں اقتصادی خوشحالی آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو بجٹ سازی میں شامل کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.