بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن جو چاہے کرلے، عمران خان ٹِکا کے پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو چاہے کرلے، عمران خان ٹِکا کے پانچ سال پورے کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نالائق اور ٹُھس ہے، یہ دسمبر بھی گزر جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ خطہ بین الاقوامی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، مقامی سیاست کی گنجائش نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید گذشتہ دنوں متعدد مواقع پر افغان سفیر کی بیٹی کے الزامات مسترد کرچکے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 16 فروری سے فارغ ہیں۔ پاسپورٹ تجدید کی درخواست نہیں دی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر وزیر داخلہ نے تشویش کا اظہار کیا اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کرنے سے پہلے خود بھی ماسک پہن لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.