تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑی اور اہم بیٹھک کل لگے گی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی میزبانی میں سابق صدر آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان جمع ہوں گے۔
اختر مینگل سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر قائدین بھی مشاورت میں شریک ہوں گے۔
اس موقع پر عدم اعتماد کے لیے نمبر گیم یقینی بنانے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے طرز عمل اور بیانات سے جانبدار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال لگ گیا ہے۔
Comments are closed.