بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے، سینیٹر فیصل جاوید

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے لیے بہت خطرناک ہیں، اپوزیشن جتنا جلدی ہو سکے تحریک عدم اعتماد لے آئے، شوق پورا کرلے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو عدم اعتماد تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن ایک چھوئی موئی اپوزیشن ہے۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن بالخصوص نون لیگ اور پی پی پی کو بالکل قبول نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.