اپوزیشن ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریکِ عدم اعتماد ایک ساتھ جمع کرائی جائے گی۔
شاہدہ اختر علی، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور شازیہ مری سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
نوید قمر، رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق بھی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچنے کے بعد اسپیکر کے چیمبر میں چلے گئے ہیں۔
Comments are closed.