وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کی تبدیلی لاسکنے والی حالت نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی پریس کانفرنس زندہ رہنے کا بہانہ ہے، اس وقت اپوزیشن کی ایسی کوئی حالت نہیں کہ وہ تبدیلی لاسکے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بیانیہ بنانا معاشرے کا کام ہے اور شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا کام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی اپنی رائے ہوتی ہے مگر بندوق اٹھاکر اس کو مسلط نہیں کرسکتے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب ریاست اس طرح کے گروپس کو اجازت دے گی تو وہ ریاست کو ڈکٹیٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے کبھی اپنے لوگوں کو تو قتل نہیں کیا، کبھی اپنی پراپرٹی کو تو نقصان نہیں پہنچایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے قتل و غارت سے بچاجائے، پوچھتا ہوں اس طرح کے واقعات سے دنیا میں ہمارا کیا تاثر جارہا ہے؟
Comments are closed.