وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے پارٹی سے اختلافات سے متعلق باتوں کی تردید کردی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ان افواہوں کی حقیقت سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے اپنی خیرمنائیں، سینیٹ انتخابات میں ان کو اپ سیٹ ہونے والا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے سپاہی ہیں، یہ بکنے والےنہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات میں تمام اراکین ایک پیج پر تھے، تمام ایم پی ایز نے سینیٹ ٹکٹس پر پارٹی قیادت کے فیصلوں کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں مکمل اتحاد ہے، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
Comments are closed.