سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں اپوزیشن اور حکومت نے آئینی انداز سے نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے نام پر اتفاق کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب، ناصر شاہ اور مکیش چاولہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا صوبہ سندھ میں اپوزیشن اور حکومت نے آئینی انداز سے نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رعنا انصار اور مراد علی شاہ نے مختلف ناموں پر غور کیا اور آخر میں مقبول باقر کا نام فائنل ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر سندھ نے اپنے خط گورنر سندھ کو بھیج دیے ہیں، نئے نگراں وزیراعلیٰ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کب حلف اٹھانا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ امید ہے آئین کے مطابق شفاف انتخابات ہوں گے، حلقہ بندیاں مردم شماری کے مطابق الیکشن کمیشن کرےگا۔
اس موقع پر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر میں سینئر صحافی کو قتل کیا گیا، بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔
Comments are closed.