حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کراچی میں پاور شو جاری ہے، پیپلز پارٹی کے بغیر باغ جناح میں میدان سجالیا، مرکزی قائدین جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف نے اسٹیج پر نشست سنبھال لی، کارکنوں کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔
جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
آج کے جلسے میں حکومت کے خلاف نئی احتجاجی تحریک کا اعلان بھی متوقع ہے۔
Comments are closed.