ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان امارت اسلامیہ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ اپنے ملک کی طرح پاکستان میں بھی امن کے خواہاں ہے۔
ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان کے مطابق امارات اسلامیہ کسی کو افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے مزید کہا کہ اپنے مسائل خود حل کریں، اپنی ناکامی کاذمہ دار افغنستان کو قرار نہ دیں۔ پاکستان میں بےامنی کے واقعات دلیل نہیں کہ اس کے پیچھے افغانستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلحہ محفوظ ہے، کسی غیر ذمہ دار کے ہاتھ نہیں لگے۔ اسلحے کی اسمگلنگ ممنوع ہے، ہر غیرقانونی اقدامات کی روک تھام کی گئی ہے۔
ترجمان امارت اسلامیہ نے کہا کہ افغانستان برادر اور پڑوسی کی طرح پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ پاکستان کو بھی امارت اسلامیہ کی حسن نیت کا ادراک کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور کسی کے خلاف اقدامات نہیں چاہتے۔ کسی دوسرے ملک میں مداخلت نہ کرنے کے ہمارے عزم پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
Comments are closed.