افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کروا دی۔
ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق کابل میں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر خان متقی نے پاکستانی نمائندہ خصوصی سے افغان قیدیوں اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف آصف درانی نے پاک افغان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق آصف درانی نے طورخم جلال آباد سڑک کی دوبارہ تعمیر، میڈیکل ویزے دینے کا وعدہ کیا۔
Comments are closed.