اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

اپنا قد دیکھ کر بات کریں، عظمیٰ بخاری کی یاسمین راشد پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہدف تنقید بنالیا۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر لفظی وار کیے۔

گوجرانوالہ میں سینٹرل جیل کے سامنے پولیس نے لاوڈ اسپیکر پر گرفتاری سے متعلق اعلانات کیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینٹرل پنجاب اپنا قد دیکھیں اور اپنے قد کے مطابق گفتگو کیا کریں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بدزبان ڈاکٹر صاحبہ مریم نواز پر تنقید کرنے کی بجائے کورونا میں کھائے گئے کروڑوں کے فنڈز کا جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت کروانے سے ہوتی ہے، زبردستی عزت نہیں کی جاسکتی، عمران خان کی آڈیو لیک کے بعد تو پی ٹی آئی خواتین کو بات کرنا دورمنہ چھپانا چاہیے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ڈوب مرو اور شرم کرو تحریک میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے لیکن اب مجھے ڈر نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی جیلیں بھرنے کے دعوے دار سیلفیاں بنانے تک محدود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی کے صدر کا عہدہ لینے والے پرویز الہٰی کو جیل سے اسد عمر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے گرفتاری دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے دوسرے روز ہی زین قریشی کو ابو بچانے کی پڑگئی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نئے رہنما مونس الہٰی بھی ذرا باہر سے آئیں اور گرفتاری دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.