بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپنا آئینی حق چھینیں گے، طلال چوہدری

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے تصادم ہوگا، کون کہتا تھا نکل کر جانا پڑیگا، ڈی چوک سے پیچھے کون ہٹا ہے؟ اپنا آئینی حق چھینیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آئینی لڑائی عدالتوں اور پارلیمینٹ میں لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک دفعہ نہیں کئی دفعہ ملک چلا کر دکھایا ہے، سارا دن م سے ش نکلنے کی باتیں ہوتی تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آخر میں پتہ چلا خان صاحب کے نیچے سے ساری چیزیں نکل گئیں، ترین نکل گیا، خٹک اور ہم خیال گروپ بن گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.