اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اپریل 2023 میں کرنٹ اکاونٹ سرپلس 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کا جاری کھاتہ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 75 کروڑ ڈالر تھا۔
اپریل میں ملکی برآمدات 13 فیصد کم ہو کر 2.11 ارب ڈالر رہیں۔ اپریل میں ملکی درآمدات مارچ کے مقابلے 7 فیصد کم ہو کر 3.70 ارب ڈالر رہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.