اٹلی کے ارب پتی اور سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سلویو برلسکونی اٹلی کے شہر میلان کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔
سلویو برلسکونی کی جماعت کے رہنما اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 86 سالہ سلویو برلسکونی نے گزشتہ ہفتے بھی کچھ دن اسپتال میں گزارے تھے۔
Comments are closed.