اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی ختم کر دی، یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
سعودی عرب کیلئے اٹلی نے فوجی ساز و سامان کی برآمدات پر 2019ء اور 2020ء میں پابندی عائد کی تھی تاکہ یہ اسلحہ یمن تنازع میں استعمال نہ ہوسکے۔
اطالوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال کی روشنی میں اب یہ پابندی ضروری نہیں۔
حکومت نے سعودی عرب کی طرف سے حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.