جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

اٹلی نیلے کیکڑوں کے تدارک کیلئے 25 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا

اٹلی کا کہنا ہے کہ وہ نیلے کیکڑوں کے تدارک کیلئے 25 لاکھ ڈالر خرچ کرے گا۔

اٹلی کستورا مچھلی (Oysters) کی بڑی پیداوار والے ممالک میں سے ایک ہے، زیادہ تر پاستا ڈشز میں کستورا مچھلی استعمال ہوتی ہے۔

نیلا کیکڑا مغربی اوقیانوس میں زیادہ پایا جاتا ہے لیکن اٹلی کی کئی جھیلوں اور تالابوں میں ان کی بہتات ہوگئی ہے۔

نیلے کیکڑوں کی غذا کستورا مچھلی، سیپیاں اور دیگر سمندری حشرات ہوتے ہیں۔

شمالی اٹلی میں کستورا مچھلی کے فارم پر نیلے کیکڑے حملہ آور ہوگئے ہیں، انہوں نے 90 فیصد oysters کھا لیے۔

اٹلی کے وزیر زراعت فرانسکو نے کہا کہ ماہی گیری کی تنظیموں اور ماہی گیروں کو 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے تاکہ وہ نیلے کیکڑوں کو پکڑ سکیں۔

روزانہ 12 ٹن نیلے کیکڑے پکڑے جا رہے ہیں لیکن ان کی آبادی پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔

اقوام متحدہ کی غذائی اور زرعی تنظیم کے مطابق 2021 تک اٹلی یورپ کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا بڑا کستورا مچھلی کا پیداواری ملک تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.