بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اٹلی میں پہلی خاتون کے وزیراعظم بننے کا امکان، جارجیا میلونی الیکشن جیتنے کے لیے پرعزم

اٹلی میں پہلی خاتون کے وزیر اعظم بننے کا امکان روشن ہو گیا۔

ٹیکنوکریٹ ماریو ڈریگھی کی قومی اتحاد کی حکومت کے دور میں واحد اپوزیشن جماعت، پوسٹ فاشسٹ برادرز آف اٹلی کی سربراہ جارجیا میلونی، 25 ستمبر کو ہونے والے اطالوی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

46 سالہ جارجیا میلونی کو اٹلی کا اگلا وزیر اعظم بننے کے حوالے سے فیوریٹ سمجھا جارہا ہے۔ جارجیا میلونی ان دنوں اپنی انتخابی ریلیوں میں اپنے اس نعرے کا بار بار اعادہ کرتی نظر آرہی ہیں کہ میں ایک عورت، ایک ماں، ایک اطالوی اور کرسچین ہوں اور آپ مجھے اس جدا نہیں کرسکتے۔

دارالحکومت روم کے  ورکنگ کلاس گاربیٹیلا ڈسٹرکٹ میں پیدا ہونے والی جارجیا کی والدہ جزیرہ سسلی اور والد جزیرہ سارڈینا سے تعلق رکھتے ہیں۔

جارجیا میلونی اس وقت اطالوی پارلیمنٹ کی رکن اور اس سے قبل سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کی کابینہ میں وزیر رہ چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.