بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اٹلی میں وائلن کی شکل کی کشتی تیار، وینس میں آزمائشی گشت

اٹلی میں وائلن کی شکل کی ایک کشتی نے جمعہ کو آزمائشی طور پر وینس میں سمندر کا گشت کیا۔

یہ وائلن نما کشتی ان افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ کشتی کے سفر کے دوران ایک خاتون وائلن بجاتی رہیں۔

اس کشتی کی تخلیق عالمی وبا کے دوران آرٹسٹ لیویو ڈی مارچی نے کی اور یہ وینس ڈیولپمنٹ کنسورشیم کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ آرٹسٹ کارپینٹر آف وینس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس نے ایسے کئی تیرنے والے مجسمے بشمول لکڑی کی فیراری بھی تیار کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.