ہفتہ 29؍صفر المظفر 1445ھ16؍ستمبر 2023ء

اٹلی: لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ، 5 سالہ بچی ہلاک

اٹلی میں ایک لڑاکا طیارہ فضائی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں 5 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

اطالوی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک گاڑی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 سالہ بچی ہلاک جبکہ اس کا 9 سالہ بھائی شدید زخمی ہوا۔

نیپال میں لاپتہ ہونے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں سوار تمام 22 افراد کی لاشیں مل گئیں

گاڑی میں موجود بچوں کے والدین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ پائلٹ نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پرندوں کا غول طیارے سے ٹکرایا جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

طیارہ حادثے کے بعد 4 ہزار مہمانوں کی آمد والے ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.