اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ پر فواد چوہدری ہی بتا سکتے ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ ’’وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا آرڈیننس واپس لینے کو تیار ہیں، اس پر کیا کہتے ہیں؟‘‘
کلبھوشن کے حوالے سے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت کلبھوشن کا دفاع کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ کا آرڈر ہے کہ بھارت کو ایک بار پھر موقع دیں، کورٹ کا آرڈر ان تک پہنچا دیں گے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے یہ بھی کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر میں نے کورٹ میں بھی کہا کہ کمیشن بنا دیں، کمیشن کی مشاورت کے بغیر کوئی ایکشن نہ لیا جائے۔
Comments are closed.