وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیے جانے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان بنی گالا پہنچے۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بابر اعوان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ بنی گالا پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سپریم کورٹ میں آج کی سماعت اور منحرف اراکین سے متعلق ریفرنس پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آپ بطور چیئرمین تحریک انصاف کارکنان کو ہدایت کریں کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.