ایران میں زیر حراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف ڈھائی ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایرانی ثقافتی نظام کی تعمیر نو کی حمایت کردی، ایران کی ثقافتی کونسل سے ملاقات میں زور دیا کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کی ثقافتی کونسل سے ملاقات میں ملک کے ثقافتی نظام کی انقلابی تعمیر نو پر زور دیا ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے، سپریم کونسل کو مختلف شعبوں میں ثقافت کی کمزوریوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے سترہ ستمبرسے جاری ہیں۔
22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔
Comments are closed.