سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مرادعلی شاہ نے گھر میں آگ لگنے سے پروفیسر فرحت مرزا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مرادعلی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور خاندان کو صبرِ جمیل کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں میراں شاہ روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر فرحت مرزا بھی شامل تھے۔
Comments are closed.