سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ قابل اعتماد الیکشن کمیشن کی زیرنگرانی آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انتظام ہے۔
ضمنی انتخاب میں واضح کامیابی کے بعد اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی دوسرا راستہ سیاسی غیر یقینی اور معاشی افراتفری کی جانب لے جائے گا۔
عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نے صرف (ن) لیگ کے امیدواروں کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری، پولیس ہراسمنٹ اور متعصب الیکشن کمیشن کو بھی شکست دی ہے۔
انہوںنے کامیابی پر اتحادیوں مسلم لیگ (ق)، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.