بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آڈیو کال کا معاملہ، شوکت ترین FIA میں کل طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیرِ خزانہ اور رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین کو کل طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومتوں کو وفاق سے تعاون سے روک کر آئی ایم ایف ڈیل ناکام بنانے کی کوشش کرنے پر شوکت ترین کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل (21 ستمبر کی) صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کو فون کال کیے جانے سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شوکت ترین نے تیمور سلیم جھگڑا کو فون پر کہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.