پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

رجسٹرار سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر عمران خان کی درخواست واپس کردی۔

رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار عمران خان نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست میں بنیادی حقوق سے متعلق معاملے کی وضاحت نہیں کی گئی۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واضح نہیں کیا گیا آڈیو لیکس معاملے پر آرٹیکل 184/3 کا اطلاق کیسے ہوتا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.