بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’آپ ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہیں‘، شنیرا کی سالگرہ پر وسیم اکرم کا پیغام

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کا ہر دن اہلیہ شنیرا اکرم کی وجہ سے جینے کے قابل بنتا ہے۔

وسیم اکرم نے شنیرا کی  40 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  آپ ایک خوبصورت انسان بن گئی ہیں، اور مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کی ساتھی کے طور پر اپنے ساتھ رکھ کر خوش ہوں کیونکہ آپ ہر دن جینے کے قابل بناتی ہیں۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ جو کچھ آپ میرے لیے کرتی ہیں، ہمارے بچے، ہمارے خاندان اور پاکستان کے لیے کرتی ہیں،  اس کے لیے آپ کا شکریہ۔

جواب میں شنیرا اکرم نے کہا کہ شکریہ، مجھے میری دنیا دکھانے کے لیے شکریہ۔

یاد رہے کہ وسیم اکرم نے شنیرا سے قبل ہما مفتی سے 12 اکتوبر 1993 کو پسند کی شادی کی تھی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ہما نے وسیم کو پہلی بار لندن میں لنکا شائر کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھا تھا۔ دونوں کی دوستی ہوئی جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی بارات کراچی اور ولیمہ لاہور میں ہوا تھا۔ دونوں کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں ۔

انگلش لٹریچر اورسائیکالوجی میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی ماہر نفسیات ہما نے کچھ عرصہ شوکت خانم میموریل اسپتال میں بھی کام کیا۔

اکتوبر 2009 میں علالت کے باعث لاہورکے اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وسیم اکرم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ڈاکٹر اور نرس کی موجودگی میں ہما کوسنگا پور لیکرجا رہے تھے کہ ان کی حالت تشویشناک ہوجانے پر بھارت لے جایا گیا جہاں چند روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہما اکرم 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.