جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے سلسلے میں ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمارا پہلے دن سے ساتھ نبھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ہر سال اس برانڈ کو بڑے سے بڑا بنایا جائے، بڑے بڑے پلیئرز اس ایڈیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا۔

انہوں نے بھی بتایا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.