
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی عائشہ حلیم کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ کے لوگ حلیم عادل شیخ کو پکار رہے ہیں، آواز اٹھانے پر والد کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ حلیم نے کہا کہ ایسا کوئی محکمہ نہیں جس میں حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس نہ بنایا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ صبح و شام حلیم عادل شیخ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے، ان افسران کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا جو جیالے ہیں۔
عائشہ حلیم کا کہنا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس لوگوں نے لاہور سے میرے والد کو اغواء کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی تسلیم کیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو اغواء کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ والد سندھ حکومت کی ناکامیوں کو منظرِ عام پر لاتے ہیں اس لیے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
Comments are closed.