فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وی بوک نظام میں آن لائن ایکسپورٹ سہولتی اسکیم کیلئے موڈیول متعارف کرا دیا،سہولت سے مستفید ہونے کیلئے ایکسپورٹرز کو وی بوک نظام میں رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔
ایف بی آر کےاعلامیہ کے مطابق نیا فیچر ایکسپورٹ سہولتی اسکیم / ایکسپورٹ اورینٹڈ یونٹ/ مینوفیکچرنگ بانڈ کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے،لائسنس ایپلی کیشن وی بوک نظام میں دستیاب ہے، تاجروں نے آن لائن داخل کرنا ہو گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آن لائن ایکسپورٹ سہولتی اسکیم ایپلی کیشن متعلقہ کسٹمز فارمیشن کو بھیجی جائے گی، ابتدائی جانچ کےبعد مزید پراسیس کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بھیجا جائے گا، لائسنس کی عبوری اورحتمی منظوری کے لیے آئی او سی او یا ای ڈی بی کو کیس بھیجا جائے گا ۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق آئی او سی او یا ای ڈی بی جائزہ سرٹیفکیٹ جاری کرکے تاجر یا ایکسپورٹر کو بھی آگاہ کریں گے، وی بوک نظام کے تحت تاجر کامن ایکسپورٹ ہاؤس کے لائسنس کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.