بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آلودگی کم نہ ہوئی، لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

تمام تر حکومتی دعوؤں اور کوششوں کے باوجود لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی نہ آ سکی، آج پھر لاہور دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 344 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس فہرست میں ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی 197 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور بھارتی شہر کولکتہ 193 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس فہرست میں 167 پرٹیکولیٹ میٹرزکے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس نے پاکستان میں فضائی آلودگی کے حوالے سے جو فہرست مرتب کی ہے اس میں فیصل آباد 420 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں گوجرانوالہ 291 پرٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، مرید کے 193 پرٹیکولیٹ میٹرزکے ساتھ چوتھے جبکہ کراچی نویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.