پاکستانی شہر لاہور اور کراچی نے فضائی آلودگی کی فہرست میں مسلسل اپنی جگہ اوپر برقرار رکھی ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے، فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 250 ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 162 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہےکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
Comments are closed.