آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ نے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی (میڑک اور انٹر) کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
گلگت کے احمد ولی نے قومی سطح پر ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والی وریشہ خان نے قومی سطح پر ایس ایس سی کے امتحانات میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
وریشہ خان، سندھ سے تعلق رکھنے والی طالبہ ہیں جنہوں نے ایس ایس سی میں اعلیٰ ترین مجموعی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ایچ ایس ایس سی میں، صوبائی سطح پر جن طلبا و طالبات نے اول، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کی ہیں ان گلگت بلتستان کے احمد ولی، خیبر پختونخواہ کی ثناء مفتاح، سندھ کی صالحہ عابد اور چناب نگر کی بریرہ ناصر احمد ژامل ہیں۔
ایس ایس سی میں صوبائی سطح پر جن طالبات نے اول، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کی ہیں ان میں جی بی کی حسیبہ یوسف، خیبر پختونخواہ کی عالیہ شاہ اور چناب نگر کی کاشفہ آصف شامل ہیں۔
جنگ نے جب بورڈ کے ترجمان سے نتائج کی تفصیلات، پوزیشن اور امیدواروں کے اسکولوں کے نام اور حاصل کردہ نمبرز کے لیے رابطہ کیا تو ترجمان نے کہا کہ ہم یہ معلومات ظاہر نہیں کرتے۔
اے کے یو، آغا خان بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا اے کے یو، ای بی کے طلبہ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ہم اعلیٰ معیارات رکھتے ہیں اور درس و تدریس کے معاملے میں اٹل اور پختہ اصولوں پر چلتے ہیں جن سے ہمارے طلبہ عالمی سطح پر مقابلے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر فخر و مسرت محسوس ہوتی ہے کہ اے کے یو، ای بی کے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان میں قائم 100 سے زائد بین الاقوامی یونیورسٹیز میں داخلے حاصل کر چکے ہیں اور 53 فیصد طلبہ کو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلے ملے ہیں۔
Comments are closed.