آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کیخلاف پاکستان کے آصف علی کے چھکوں نے انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کو کارلوس براتھ ویٹ کی یاد دلادی۔
بین اسٹوکس نے آصف علی کیلئے وہی الفاظ دہرا دیے جو اس وقت بیٹنگ پر کمینٹری باکس میں موجود آئین بشپ نے کارلوس کے ہاتھوں بین اسٹوکس کی پٹائی کے وقت کہے تھے ،’ ریمیمبر دی نیم‘
اس میچ کے پانچ سال چھ ماہ بعد پاکستان کے آصف علی نے افغانستان کیخلاف میچ میں ایک اوور میں چار چھکے لگاکر میچ تمام کیا۔
میچ کی اس فتح پر بین اسٹوکس کو وہی الفاظ یاد آگئے اور انہوں نے ٹوئٹ کیا، ریمیمبر دی نیم آصف علی۔
ساتھ ساتھ بین اسٹوکس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کی پیشگوئی بھی کردی۔
Comments are closed.