بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی نے اچھا میچ فنش کیا، جیت سے اعتماد ملا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا ہر میچ پریشر والا ہی ہوگا، جیت سے اعتماد ملتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ 5 وکٹوں سے جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ، فیلڈنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کی۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ پلان سے نیوزی لینڈ نے 10 رنز زیادہ بنالیے، تاہم آصف علی نے اچھا میچ فنش کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی نے بطور پارٹنر منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں ہر میچ پریشر والا میچ ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ہر میچ کے تینوں شعبوں میں پرفارمنس دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.