best site to hookup with older woman edelman hookup knoxville hookups daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی سابق کپتان مصباح الحق کے شکرگزار کیوں؟

ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معترف دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سابق کپتان مصباح الحق کی  تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ کیریئر میں مصباح نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے میچ کے بعد ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

آصف علی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ مصباح الحق نے انہیں فیصل آباد سے پک کیا۔

آصف علی 2016 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.