بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی ایک اوور میں 4 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف میچ میں فتح گر اننگز کھیل کر ایک بین الاقوامی اور ایک قومی اعزاز حاصل کرلیا۔ 

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف سپر 12 کے اہم میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ 

آصف علی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سابق بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کا اسٹائل اپناکر اُن کے کرکٹ کے دنوں کی یاد تازہ کردی۔

ان سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں 4 چھکے نہیں لگائے تھے۔ 

علاوہ ازیں 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آصف علی مین آف دی میچ رہے اور یہ کسی بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے کم گیندوں پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔ 

ان سے قبل بھارت کے دنیش کارتھک 2018 میں کولمبو میں ہونے والے نداہاس ٹرافی کے فائنل میں بنگلادیش کے خلاف 9 گیندیں پر 29 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت دلوائی تھی اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے تھے۔ 

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کردیا۔

خیال رہے کہ آصف علی نے اب تک مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں دو میچز میں بیٹنگ کی اور دونوں میں ہی ناقابلِ شکست رہے ہیں جبکہ انہوں نے  مجموعی طور پر 19 گیندوں 7 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنا رکھے ہیں۔ 

اب تک ٹورنامنٹ میں 7، 7 چھکے لگا کر ساتھ آصف علی اور ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس مشترکہ طور پر سرِ فہرست ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.