ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کو میچ ریفری اینڈی پائے کرافٹ کو طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ جب پاکستان اور افغانستان کا میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا اور تو اس وقت قومی بیٹر آصف علی اہم موڑ پر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔
آصف علی کو فرید احمد نے کیچ آؤٹ کروایا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ٹھنڈے مزاج کے حامل آصف علی فرید احمد کی کچھ بولنے پر انہیں بیٹ اٹھا کر دھمکانے لگے۔
امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر دونوں کو دور کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے اختتام کے بعد آصف علی اور فرید احمد کو میچ ریفری اینڈی پائے کرافٹ نے طلب کرلیا۔
Comments are closed.