بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی انٹرنیشنل برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ کی جانب سے اپنی تشہیر کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی آصف علی کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء  میں بہترین پرفارمنس دینے والے سیدھے ہاتھ کے بلے باز آصف علی بین الاقوامی اسپورٹس برانڈ ’پوما ‘ کے ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

آصف علی کی جانب سے یہ خوشخبری اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’وہ مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘

اس تصویر میں آصف علی کی آنکھوں میں پوما برانڈ کا لوگو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسپورٹس کی دنیا کے انٹرنیشنل برانڈ پوما نے آصف علی کی یہ پوسٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اُنہیں اپنے برانڈ ایمبسیڈر بننے پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

پوما برانڈ نے آصف علی کی ایک مختصر سی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

آصف سے قبل کسی بھی پاکستانی بلے باز نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں 4 چھکے نہیں لگائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.