اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کل مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق مشاورت ہو گی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
Comments are closed.