سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی افراد کو عدالت نے ماسک پہننے کی ہدایت کی۔
آصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اُن کے اردگرد موجود افراد نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔
سابق صدر اس موقع پر قریب موجود افراد کو ماسک پہننے کی نصیحت کرتے رہے ہیں۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوگئی
کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 440، ضلع جنوبی میں 363 اور ضلع وسطی میں 210 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی محکمہ صحت نے 2 ہفتوں کے لیے کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا، اس دوران اسکولوں میں بھی بچوں کی فوری ویکسینیشن کی جائے گی۔
فیصلے کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے دیا جائے گا جبکہ تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.