بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی 2014ء سے زیرِ التواء اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت 15 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں کل فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی روک دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر نیب نے عدالت سے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ریفرنسز کی کراچی منتقلی کے معاملے میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو ریفرنسز سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.